سیاسی بیانات پرپاکستان کاموقف تسلیم ،آئی سی سی کی بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیاکپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بھارتی کپتان کے سیاسی بیان پر پی سی بی کا موقف تسلیم کرلیا گیا، آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کی سرزنش کرتے ہوئے مستقبل میں سیاسی بیان نہ دینے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی حکام نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت کے بعد سوریا کمار یادیو کی تمام گفتگو سنی اور اس نتیجے پر پہنچی کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
میچ ریفری اور آئی سی سی حکام نے سوریا کمار یادیو کو طلب کیا تھا، آج دبئی کے مقامی ہوٹل میں آئی سی سی نے معاملے کی سماعت کی جس میں پاکستان کا نکتہ سامنے رکھا گیا اور ان سے اپنے بیان پر وضاحت مانگی گئی۔
آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سیاسی بیان دینے پر سرزنش کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مستقبل میں ایسے بیانات دینے سے گریز کیا جائے۔
پی سی بی نے موقف اپنایا تھا کہ آئی سی سی باضابطہ کوئی ایکشن لے کیوں کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے، جس طرح معین علی یا عثمان خواجہ کو فلسطین کے معاملے پر بات کرنے کی بالکل اجازت نہیں دی جاتی بلکہ ان کے خلاف ایکشن بھی لیا گیا ہے، اسی طرح بھارتی کپتان کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کے دوران 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان اور کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر نہ صرف اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کی تھی بلکہ جیت کے بعد انہوں نے سیاسی بیانات بھی دیے تھے۔
پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف اپنی جیت کو پہلگام واقعے کے متاثرین کے اہل خانہ کے نام کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوریا کمار یادیو کی بھارتی کپتان
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔