بولان میں لیویز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار شہید، ڈاکو زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کھٹن باغی میں لیویز فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار محسن علی اعوان شہید ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن بدنام زمانہ شفو گینگ کے خلاف کیا گیا تھا، اس کارروائی کے دوران 2 ڈاکو بھی زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا لیویز فورس میں اصلاحات کا اعلان، پرانے نوٹیفکیشنز منسوخ
بدنام زمانہ شفو گینگ کے خلاف سرچ آپریشن ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی سربراہی میں کیا گیا۔
آپریشن کے دوران شفو گینگ کے ساتھیوں کے گھروں کا محاصرہ کیا گیا، لیویز حکام کے مطابق شفو گینگ کے اہم کارندے میر حسن ہالہ سمیت 15 سے زائد ٹھکانے نذرِ آتش کر دیے گئے۔
حکومت بلوچستان نے شہید لیویز اہلکار محسن علی اعوان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں لیویز کا پولیس میں انضمام، تجویز کس کی تھی؟
ترجمان محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچھی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے اور قومی شاہراہ پر لوٹ مار میں ملوث گروہوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں اور یہ کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اہلکار بولان ڈاکو سرچ آپریشن شفو گینگ شہید قومی شاہراہ کچھی لیویز محسن علی اعوان محکمہ داخلہ وزیراعلیٰ بلوچستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہلکار بولان ڈاکو شفو گینگ شہید قومی شاہراہ کچھی لیویز محسن علی اعوان محکمہ داخلہ وزیراعلی بلوچستان شفو گینگ کے میں لیویز کے خلاف
پڑھیں:
ملیر: کار پر فائرنگ، ڈاکو نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کے تھانہ سکھن کی حدود بھینس کالونی نمبر 12 میں نامعلوم ملزمان نے سفید رنگ کی کار سوزوکی آلٹو نمبر BVZ-447 پر فائرنگ کردی اور کار سوار شہری سے نقد رقم، موبائل فون اور قیمتی اشیاء چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے کار کو روکا، مزاحمت پر فائرنگ کی اور چند لمحوں میں شہری سے سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے فائرنگ کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے گئے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔