مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح میں کمی، پنکچویلٹی صرف 35 فیصد
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
سعید احمد:پاکستان ریلوے میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح میں شدید کمی ہوگئی، گزشتہ ماہ ٹرینوں کی پنکچویلٹی کی شرح صرف 35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ریلوے سسٹم میں چلنے والی 923 ٹرینوں میں سے 601 ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔ ریلوے انفراسٹرکچر اور رولنگ اسٹاک کی خرابی کے باعث آپریشن شدید متاثر ہوا، جبکہ ٹریک پر فنی رکاوٹیں، حادثات اور سیلابی صورتحال نے بھی ٹرینوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا کیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں: اسحاق ڈار
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ریلوے ٹرین آپریشن کے مجموعی طور پر 2 ہزار 265 گھنٹے ضائع ہوئے۔ ان میں ٹریک پر فنی رکاوٹوں کے باعث 482 گھنٹے، کنیکٹنگ ریل لنکس سے 374 گھنٹے، موسم کی خرابی سے 320 گھنٹے، حادثات سے 229 گھنٹے، سگنل خرابی سے 203 گھنٹے، لوکوموٹو خرابی سے 110 گھنٹے اور کیری خرابی سے 91 گھنٹے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث آئندہ دنوں میں ٹرین آپریشن میں مزید تعطل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ٹک ٹاکر اقرا کنول، حسنین شاہ، ندیم مبارک عرف نانی والا کیخلاف 3 مقدمات درج
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔