ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں برقی سیڑھی کی خرابی ’سازش‘ قرار دے دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں برقی سیڑھی کی خرابی ’سازش‘ قرار دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے واقعات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک ’سازش‘ قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے خط میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر آمد کے دوران تین طریقوں سے جان بوجھ کر رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا الیکٹرک سیڑھی پر سوار ہوئے تو وہ اچانک بند ہوگئی، جس کے بعد انہیں سیڑھیاں چڑھنی پڑیں۔ اس کے بعد جب انہوں نے خطاب شروع کیا تو ٹیلی پرامپٹر کام نہیں کر رہا تھا، جس سے ان کا تقریر کرنا مشکل ہوگیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری خط میں لکھا کہ ’’یہ کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایک سازش ہے۔ اقوام متحدہ کو اس پر شرمندہ ہونا چاہیے۔‘‘
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا خطاب صرف وہی لوگ سن پائے جن کے پاس وہ ہیڈفونز تھے جن پر تقریر ترجمے کے ساتھ پیش کی جا رہی تھی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ الیکٹرک سیڑھی اچانک اس لیے رک گئی کیونکہ کسی نے حفاظتی میکانزم کو حادثاتی طور پر فعال کر دیا تھا۔ سیکریٹری جنرل کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ شخص ممکنہ طور پر امریکی وفد میں شامل ہی کوئی آپریٹر تھا جس نے یہ غلطی کی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دنیا بھر کے رہنما اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمع تھے۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان نے بین الاقوامی تعلقات میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ معاملہ دونوں اطراف کے درمیان مزید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم ایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم سیلاب کی تباہ کاریاں، راستے بحال نہ ہونے سے متاثرین کو گھر واپسی میں مشکلات مشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا پاک سعودیہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے: ایرانی صدر کا پہلا رد عمل انڈیا: لداخ میں خودمختاری کے مطالبے پر احتجاج، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک مصطفی کمال نے آئندہ پانچ سال میں 30 ارب ڈالر فارما ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹرمپ نے اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔
پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گےوزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی امن، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت اہم امور پر بھی پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
اعلیٰ سطحی تقریبات میں شرکتوزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران کئی اہم تقریبات میں شریک ہوں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کی اعلیٰ سطحی میٹنگ اور موسمیاتی کارروائی سے متعلق خصوصی تقریب شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ منتخب اسلامی رہنماؤں کی ملاقات میں بھی شریک ہوں گے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے معاملات پر گفتگو ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کے لیے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
اس کے علاوہ وہ مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
پاکستان کے عزم کی عکاسیاقوام متحدہ کے اس سب سے بڑے سالانہ اجتماع میں وزیراعظم کی شرکت نہ صرف کثیرالجہتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرے گی بلکہ امن اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے دیرینہ تعاون کو بھی اجاگر کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ شہبازشریف نیویارک وزیراعظم