پشاور اور کوئٹہ کا ریلوے رابطہ منقطع، جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کی سروس 3 روز کے لیے معطل کردی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو مکمل ری فنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین سروس آئندہ 3 روز تک معطل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
واضح رہے کہ منگل کے روز مستونگ کے علاقے اسپن زنڈ دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں جبکہ ایک بوگی الٹ گئی تھی۔
اس دہشت گردانہ کارروائی میں 5 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس سمیت کئی واقعات میں بیرونی ہاتھ ہونے کے شواہد ہیں، شہباز شریف کا ایس سی او اجلاس سے خطاب
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد زیادہ تر مسافر اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے ریلیف ٹرین بھی روانہ کی گئی۔
جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ مستونگ کے علاقے میں دھماکے کا شکار ہوگئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پٹڑی پشاور ٹرین سروس جعفر ایکسپریس دھماکا ریلوے ریلوے ٹریک کوئٹہ مستونگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پٹڑی پشاور جعفر ایکسپریس دھماکا ریلوے ریلوے ٹریک کوئٹہ مستونگ جعفر ایکسپریس کے لیے
پڑھیں:
ریلوے ٹریک پر دھماکہ سے جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے سے ٹرین کی 6 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پر سپیزینڈ کے قریب دھماکہ ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے سے ٹرین کی 6 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق دھماکے سے ٹرین کی 6 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، مسافر ایمبولینسز اور اپنی مدد آپ کے تحت ٹرین سے اپنے گھروں کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔ ریلوے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، ریسکیو ٹرک، کرین اور ریلیف ٹرین روانہ کی جا رہی ہیں۔