WE News:
2025-11-09@09:28:21 GMT

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

بلوچستان کلچر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے فنکاروں، مصوروں، شعرا، موسیقاروں اور ادیبوں کے لیے نے کوئٹہ میں ’آرٹسٹ کیفے‘ قائم کر دیا جو تخلیق اور مکالمے کا نیا مرکز بن کر شہر کے ثقافتی منظرنامے میں تازہ روح پھونکنے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ پہاڑوں سے خوراک اور توانائی حاصل کرنے والے نوجوان

افتتاحی تقریب میں کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر داؤد شاہ کا کہنا ہے کہ اس کیفے کا مقصد فنکاروں اور دانشوروں کو ایک باوقار اور تخلیقی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ شام کے وقت بیٹھ کر چائے یا کافی کے ساتھ اپنے خیالات اور تخلیقات کا تبادلہ کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کیفے کی انتظامیہ خود آرٹسٹ سنبھال رہے ہیں جبکہ ممبرشپ کے تحت اسے ایک ڈسپلن کے ساتھ چلایا جائے گا۔

داؤد شاہ نے کہا کہ آرٹسٹوں کو کم قیمت اور معیاری سہولیات فراہم کرنا، ان کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور کوئٹہ کی رونق ثقافت کو بحال کرنا اس منصوبے کا مقصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی ماڈل اب بلوچستان کے تمام ڈویژنز کے کلچر کمپلیکسز میں متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیے: ڈاکٹر واسع شاندار تنخواہ و مراعات چھوڑ کر انگلینڈ سے کوئٹہ کیوں واپس آگئے؟

سینیئر فنکار ڈاکٹر قیوم بیدار نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں کوئٹہ کے ہوٹل اور کیفے فنکاروں، سیاستدانوں اور ادیبوں کی محفلوں سے آباد رہتے تھے مگر یہ روایت ختم ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج آرٹسٹ کیفے نے ایک نئی روشنی دی ہے، یہاں لائبریری ہے، تھیٹر کی ریہرسل ہو رہی ہے اور موسیقی و کیلیگرافی کی کلاسز جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فنکاروں کے لیے عزت افزائی اور نیا حوصلہ ہے۔

اداکار عثمان ناز نے کہا کہ کہ اس کیفے کے ذریعے فنکار اب ایک دوسرے کو ڈھونڈنے کی بجائے ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک پلیٹ فارم ہے جہاں سب اکٹھے ہو کر رابطے اور تخلیق کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ کے نوجوان کا کمال: گھر کی چھت پر نایاب جانوروں کی پناہ گاہ بنا لی

فنکاروں کا کہنا ہے کہ یہ کیفے نہ صرف تفریح اور میل جول کا مرکز ہوگا بلکہ تخلیقی توانائیوں کو اجاگر کرنے اور بلوچستان کے ثقافتی ورثے کو نئی زندگی دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرٹسٹ کیفے بلوچستان کوئٹہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رٹسٹ کیفے بلوچستان کوئٹہ انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

بلوچستان: مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

  ویب ڈیسک : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات 2 بج کر 45 منٹ پر آیا، جس کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، زردالو، کھوسٹ، شاہرگ، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، رود ملازئی اور سرخاب سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈالر کی قیمت میں کمی

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ
  • ایرانی وفد کی ملاقات‘ علامہ اقبال کا دن ملکر منائیں گے: عظمیٰ بخاری
  • قائداعظم یونیورسٹی کے مخصوص طلبا کے لیے کیفے سے مفت کھانے کی سہولت
  • بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے ایٹمی مرکز پر حملے کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟ سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف
  • پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • سینئر صحافی عمار مسعود نے اسد طور کے خاتون صحافی فرزانہ علی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان سخت مکالمے کے دعوے کی تردید کر دی 
  • نارتھ ناظم آباد میں معروف ‘‘کیفے پیالہ’’ ہوٹل سیل
  • افیون کی پیداوار میں افغانستان آج بھی سب سے بڑا مرکز ہے، اقوام متحدہ
  • افیون پیداوار ، افغانستان آج بھی سب سے بڑا مرکز ہے، اقوام متحدہ
  • نریندر مودی 10 ہزار روپے دیکر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، کانگریس