جامشورو، فرید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250925-01-6
جامشورو(صباح نیوز)جامشوروکے قریب کوٹری ا سٹیشن پر فیصل آباد سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے باعث ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،بوگیوں کی بحالی کے لئے ریلوے عملہ اور کرین طلب کی گئی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔