جعفر ایکسپریس کو تین دن کیلئے معطل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
لاہور:
کوئٹہ سے پشاور کیلئے آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق مسافروں کو مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی۔ دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو آج سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل ہے اور ٹریک کی بحالی کے بعد ہی ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی تھی۔
جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں 30 سے 45 منٹ پہلے دھماکا ہوا تھا۔ اس حادثے میں انجن سمیت 5 کوچز ڈی ریل ہوئی تھیں تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس دیا گیا کر دیا
پڑھیں:
مستونگ، دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں، کئی مسافر زخمی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایمبولینسیں دشت روانہ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آ رہی تھی۔