فیصل آباد سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
(محمد حسن خان)جامشوروکے قریب کوٹری سٹیشن پر فیصل آباد سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بوگیوں کی بحالی کے لئے ریلوے عملہ اور کرین طلب کی گئی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کوٹری اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی
واضح رہے کہ 22 ستمبر کو کراچی سے یوسف والا جانے والی مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں میٹنگ اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس کے سبب اَپ ٹریک بری طرح متاثر ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں ٹینوں کے حادثات معمول بن گئے، لاہور سے کراچی جانے والی 38 ڈاؤن فرید ایکسپریس کوٹری ریلوے جنکشن پلیٹ فارم دو پر داخل ہوتے ہوئے ہی ڈی ریل ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم حادثے کے بعد ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت معطل ہو گئی۔ بوگیوں کی بحالی کے لیے ریلوے عملہ اور کرین طلب کر لی گئی، حادثے کے بعد متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دوسری بوگیوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔مسافروں کو دیگر ٹرین کی بوگیوں میں منتقل کر کے منزل کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے، ٹریک کی بحالی میں پانچ سے زائد گھنٹے لگیں گے۔ واضح رہے کہ 22 ستمبر کو کراچی سے یوسف والا جانے والی مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں میٹنگ اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس کے سبب اَپ ٹریک بری طرح متاثر ہوا تھا۔