کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
گزشتہ روز سپیزنڈ کے علاقے میں گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، جس سے چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور ایک بوگی الٹ گئی تھی، متاثرہ ٹریک سے تاحال بوگیاں نہیں ہٹائی جا سکیں جس کے باعث آج صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دشت میں دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام مکمل نہ ہوسکا، جس کے باعث آج صبح پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو مکمل ٹکٹ ریفنڈ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیزنڈ کے علاقے میں گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، جس سے چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور ایک بوگی الٹ گئی تھی، متاثرہ ٹریک سے تاحال بوگیاں نہیں ہٹائی جا سکیں، حادثے میں 12 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک سے بوگیاں ہٹانے اور پٹڑی کی بحالی کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس متاثرہ ٹریک گزشتہ روز
پڑھیں:
ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
بلوچستان میں مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام نے جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔