لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کوٹری اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کوٹری:
ملک میں ٹینوں کے حادثات معمول بن گئے، لاہور سے کراچی جانے والی 38 ڈاؤن فرید ایکسپریس کوٹری ریلوے جنکشن پلیٹ فارم دو پر داخل ہوتے ہوئے ہی ڈی ریل ہوگئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم حادثے کے بعد ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت معطل ہوگئی۔
بوگیوں کی بحالی کے لیے ریلوے عملہ اور کرین طلب کر لی گئی، حادثے کے بعد متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دوسری بوگیوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
مسافروں کو دیگر ٹرین کی بوگیوں میں منتقل کر کے منزل کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے، ٹریک کی بحالی میں پانچ سے زائد گھنٹے لگیں گے۔
واضح رہے کہ 22 ستمبر کو کراچی سے یوسف والا جانے والی مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں میٹنگ اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس کے سبب اَپ ٹریک بری طرح متاثر ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ریلوے ٹریک پر دھماکہ سے جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے سے ٹرین کی 6 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پر سپیزینڈ کے قریب دھماکہ ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے سے ٹرین کی 6 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق دھماکے سے ٹرین کی 6 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، مسافر ایمبولینسز اور اپنی مدد آپ کے تحت ٹرین سے اپنے گھروں کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔ ریلوے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، ریسکیو ٹرک، کرین اور ریلیف ٹرین روانہ کی جا رہی ہیں۔