City 42:
2026-06-03@02:29:05 GMT

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ; ریلوے حکام

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

سٹی 42 : کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس اور بولان میل منسوخ کردی گئی ، مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے منسوخ کر دی گئی جبکہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو سبی میں روک دیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی، یہ اقدام گزشتہ روز سپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ ایک بوگی الٹ گئی تھی، حادثے میں 6 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان، پولینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

حکام کے مطابق کہ متاثرہ ٹریک سے بوگیاں تاحال نہیں ہٹائی جاسکیں تاہم بوگیوں کو ہٹانے اور پٹڑی کی بحالی کا کام آج مکمل کرلیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے

پڑھیں:

اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ معاوضہ پیکج نہ ملنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج تاحال نہیں ملا۔

اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ لواحقین کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں۔

سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شہدا کے لواحقین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جواب طلب سپریم کورٹ عدم ادائیگی معاوضہ پیکج وفاقی حکومت وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا