اسرائیل کو عالمی قوانین کا پاس نہیں ، اسے لگام ڈالی جائے،ترک صدر
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
ترک صدر نے مطالبہ کیا ہے اسرائیل کو عالمی قوانین کا پاس نہیں ہے اسے لگام دی جائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جذباتی خطاب میں صدر طیب اردوان نے کہا غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والے بھی اس گھنائوںے جرم میں برابر کے شریک ہیں،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ کو انسانیت کیلئے سیاہ ترین باب قرار دیاہے ،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا اسرائیل بے قابو ہوچکا ہے، ہم اس کے جنون کو مزید برداشت نہیں کرسکتے،فلسطینی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے صدر اردوان نے مزید کہا ہے اسرائیل بمباری روک کر انسانی امداد کو بلا رکاوٹ غزہ میں داخل ہونے دے ،ترک صدر نے عالمی برادری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جارحیت، قحط اور نسل کشی پر خاموش رہے تو یہ سنگین جرم کے مترادف ہوگا،اسرائیل کے قطر میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ پر یہ حملہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل قابو سے باہرہوچکا ہے،انہوں نے کہا ہے اسرائیل کے غزہ اور شام، ایران یمن اور لبنان پر حملے پورے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں ،انہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے عالمی قیادت سے کہا اپنے ضمیر سے پوچھیں، یا 2025میں اس بربریت کا کوئی جواز ہو سکتا ہے؟ یہ شرمناک مناظر گزشتہ 23ماہ سے دہرائے جا رہے ہیں،غزہ میں صحافیوں اور امدادی کارکنوں کے قتل پر مذمت کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا اسرائیل کی بمباری میں اب تک 250سے زائدصحافی جان کی بازی ہار چکے ہیں
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے
پڑھیں:
پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنے چالان ہوئے، کتنا جرمانہ وصول کیا گیا، اعدادوشمار جاری
پنجاب پولیس نے رواں سال کے دوران ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک 59 لاکھ 18 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 89 لاکھ 24 ہزار سے زائد چالان کیے گئے جن سے 05 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 58 ہزار گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جن میں سے 22 ہزار 895 گاڑیاں تھانوں میں بند اور 253 کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید شدت لائی جائے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز میں شہریوں کو جدید تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کے لیے بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔