پاکستان کا غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جنگی جرائم کو اجاگر کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکاہے، 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں غزہ تک امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی دہرادیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔