پشاور: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ رات ہونے والے المناک سانحے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت سیکیورٹی اداروں کی سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔

مرکز اسلامی پشاور سے جاری بیان میں عبدالواسع نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے خیبرپختونخوا مسلسل بدامنی اور ملٹری آپریشنوں کی زد میں ہے، جس کے باعث عوام پر ڈالری جنگ مسلط کر دی گئی ہے اور صوبہ بھر میں بدامنی کا راج قائم ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا کے عوام آخر کب تک اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے؟

عبدالواسع نے کہا کہ یہ ظلم و بربریت اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف وفاقی حکومت اس واقعے کو دہشتگردوں سے جوڑ کر شہید ہونے والے معصوم افراد کو دہشتگرد قرار دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف صوبائی حکومت نے جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے فی کس ایک کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دوہرا معیار خیبرپختونخوا کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

جماعت اسلامی رہنما نے زور دیا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرے، شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق سامنے لائے اور ان المناک حملوں کے اصل ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ میں مبینہ طور پر فضائی حملے اور شیلنگ کے نتیجے میں کم از کم 23 بے گناہ افراد شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی رات کی تاریکی میں کی گئی جس نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔ متاثرہ گاؤں میں کہرام مچ گیا اور لوگ اجتماعی جنازوں میں شریک ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی