پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔

خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔

لائق محمد خان نے اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ ضلع تورغر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے، جنگلات قومی دولت ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی جنگلات نہ کاٹنے کا حکم دیا تھا لیکن محکمہ جنگلات کے افسران غیر قانونی جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کروڑوں روپے کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، لہٰذا اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے۔

معاون خصوصی محکمہ جنگلات پیر مصور شاہ نے مذکورہ الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات میں جس کے خلاف بھی کرپشن کے الزامات ہیں اس کی تحقیقات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمانہ کارروائی کے ساتھ قائمہ کمیٹی بھی تحقیقات کرے گی جس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی منظوری سے معاملہ قائمہ کمیٹی کو ارسال کر دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ جنگلات قائمہ کمیٹی کے افسران کٹائی میں

پڑھیں:

کوئٹہ، بدعنوانی کے الزام میں محکمہ خوراک کے دو افسران گرفتار

اینٹی کرپشن بلوچستان نے محکمہ خوراک کے گودام سے اکیس ہزار سے زائد بوری گندم کے غبن کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے دو آفیسران کو گرفتار کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے کوئٹہ کے سریاب روڈ پر محکمہ خوراک کے گودام سے اکیس ہزار سے زائد بوری گندم کے غبن کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے دو آفیسران کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ خوراک کے سریاب روڈ گودام سیے 2 کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی 100 کلو گرام کی 21221 گندم کی بوریاں غائب ہوئی تھیں۔ جس پر محکمہ خوراک نے یہ کیس محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم نے شواہد اور ثبوت سامنے آنے پر مقدمہ درج کرکے اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری امانت میں خیانت اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت دو آفیسران، سابق ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر محمد ذاکر کاکڑ اور سابق اسسٹنٹ فوڈ آفیسر عبدالحفیظ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر محمد طلحہ محمود کو متفقہ طور پر قائمہ کمیٹی دفاع کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا
  • خیبر پختونخوا، درختوں کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ جنگلات کے افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف
  • سینیٹر طلحہ محمود متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع منتخب
  • سینیٹر طلحہ محمود سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین منتخب
  • سینیٹر طلحہ محمود سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے نئے چیئرمین منتخب
  • محکمہ خزانہ نے لیو قبل از ریٹائرمنٹ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا
  • دعا ملک نے انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف کردیا، مشہور شخصیت ملوث
  • کوئٹہ، بدعنوانی کے الزام میں محکمہ خوراک کے دو افسران گرفتار
  • حج کیلئے اپلائی کرنیوالے 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا