ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا طلبہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، آپ محنت کریں، اور ملک کو عظیم بنانے میں کردار ادا کریں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف نے طلبہ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف نے لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کے جامعہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور پاکستان زندہ باد، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کے نعرے لگائے گئے۔ سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نئی نسل کی تعلیم و تربیت کیلئے لازم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ طلبہ و طالبات نے کامیاب آپریشن بنیان المرصوص اور بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف نے جس وسعت قلبی سے ہمارے سوالوں کے جواب دیئے ہیں وہ انتہائی خوش آئند اور ہمارے لئے حوصلہ افزا ہیں۔ طلبہ و طالبات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانیوالے منفی پروپیگنڈہ کے حوالے سے شکوک و شبہات دور ہوگئے۔علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوان محنت کریں، آگے بڑھیں اور ملک کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کا دفاع کیا، آپریشن بنیان المرصوص نے پاکستان کی ساکھ کو بحال کیا اور آج پوری دنیا بھارت کو چھوڑ کر پاکستان کی طرف ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر جنرل احمد شریف پاک فوج کہا کہ
پڑھیں:
چیف جسٹس پاکستان کا بیرون ملک دورہ، جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے
چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، آئندہ ہفتے بیرون ملک روانہ ہوں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی غیر موجودگی میں سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق، جسٹس یحییٰ خان آفریدی 12 نومبر کو ترکی روانہ ہوں گے۔