ژوب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے اپنے گھر پر فائرنگ سے طلباء کے زخمی ہونے کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے پر کہا کہ ایک پولیس اہلکار کی غلطی کو اسمبلی فلور پر پیشں کرنا ایم پی اے ژوب کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے۔ عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام نے ہر بار ووٹ دیکر اعتماد کیا ہے۔ میری سیاست صرف ژوب تک محدود نہیں، بلکہ پورے پاکستان کی سطح پر سیاست کر رہا ہوں۔ یہ بات انہوں نے ژوب میں کلی اپوزئی نوجوانان کمیٹی کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کسی کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سابق صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی اور پختونخوا میپ کے سابق ایم این اے مرحوم عبدالرحیم ایڈووکیٹ سیاست اور الیکشن کے دوران ہمارے مخالف تھے۔ لیکن الیکشن کے بعد ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے۔ کسی بھی کام میں رکاوٹ نہیں بنے آور سابق صوبائی وزیر مھٹا خان کاکڑ کے کاموں میں مداخلت نہیں کی۔ لیکن بدقسمتی سے ایم پی اے ژوب نمائندگی کی اہلیت کے قابل نہیں ہیں۔ اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈال رہے ہیں۔

گورنر بلوچستان نے اپنے گھر پر فائرنگ سے طلباء کے زخمی ہونے کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے پر کہا کہ ایک پولیس اہلکار کی غلطی کو اسمبلی فلور پر پیشں کرنا ایم پی اے ژوب کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس کا صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے اسمبلی فلور پر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ژوب کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ژوب میں تیس سال پہلے صرف ایک ماڈل ہائی اسکول موجود تھا۔ اپنے دور حکومت میں 37 ہائی اسکول منظور کرائیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ژوب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ تکمیل سے ژوب ترقی کے دور میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کلی اپوزئی کے لیے ایمبولینس، سکول بس، بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر، سڑکوں کی بلیک ٹاپ، مشترکہ واٹر سپلائی، دو عدد بڑے بور، پروٹیکشن وال دینے کا وعدہ کیا۔ تقریب سے کلی اپوزئی ملک شیراب مندوخیل، سابق بی ڈی اے چیئرمین شہباز خان مندوخیل، نادر خان مندوخیل، اکبر خان مندوخیل، نور خان مندوخیل، اعظم خان مندوخیل، حبیب الرحمن مندوخیل، ضیا الرحمن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر بلوچستان انہوں نے کہا کہ خان مندوخیل کو اسمبلی نااہلی کا ژوب میں

پڑھیں:

گوجرانوالہ: گورنر پناجب سردار سلیم حیدر خان ٹویوٹا موٹرز کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250927-8-10

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ سے خاتون جاں بحق، متضاد بیانات پر پولیس کو اہلِ خانہ پر قتل کا شُبہ
  • گوجرانوالہ: گورنر پناجب سردار سلیم حیدر خان ٹویوٹا موٹرز کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • بلوچستان: گورنر ہاؤس کے باہر پولیس  کی فائرنگ ، 3 طلبہ‘ 2 اہلکار زخمی
  • گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، 5 افراد زخمی
  • بلوچستان؛ گورنر ہاؤس کے باہر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 طلبہ اور 2 اہل کار زخمی
  • گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں اہلکار کی فائرنگ، 5 افراد زخمی
  • ژوب: گورنر بلوچستان کے رہائشگاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، 5 زخمی
  • ژوب، گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ پر فائرنگ، تین طلباء، دو پولیس اہلکار زخمی
  • کوئٹہ، گورنر بلوچستان  کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ، 5افراد زخمی