پاکستان محلِ وقوع کے اعتبار سے سیاحوں کیلئے ایک جنت ہے، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ سیاحت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امسال سیاحت کا عالمی دن "سیاحت اور پائیدار تبدیلی" کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان محلِ وقوع کے اعتبار سے سیاحوں کے لئے ایک جنت ہے، سیاحت سماجی، ثقافتی اور معاشی ترقی پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاحت روزگار کی فراہمی، برآمدات میں اضافہ اور عالمی خوشحالی کا ذریعہ ہے، سیاحت کا فروغ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سیاحت روزگار فراہم کرنے والی دوسری بڑی صنعت ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سندھ بھر میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹی فکیشن جاری
کراچی (نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے ایک ماہ کیلیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے تحت ہر قسم کے عوامی اجتماع، جلسے، جلوس اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا جس کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اور ڈپٹی کمشنرز، چیف سیکریٹری، وزیراعلیٰ، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور ڈی جی رینجرز کو ارسال کردیا جس میں خلاف ورزی پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی فوری نافذ العمل اور یہ ایک ماہ کیلیے مؤثر ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں اور امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔