سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے، وزیراعلی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
عالمی یوم سیاحت پر پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ثقافتی شناخت جیسے میلوں، لوک گیتوں، صوفی کلام، موسیقی اور دستکاریوں نے ہمیشہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے سیاحتی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال یوم سیاحت "سیاحت اور پائیدار تبدیلی" کے عنوان سے منایا جارہا ہے جو ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سندھ کی پہچان موہن جو دڑو، رنی کوٹ قلعہ، گورکھ ہل، ہالیجی، کینجھر و منچھر جھیلیں اور صحرائے تھر جیسے تاریخی و قدرتی مقامات ہیں۔ سندھ کے سمندر، دریا، کارونجھر اور کھیرتھر کے پہاڑی نظارے دھرتی کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے سیاحتی مقامات پر بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے جبکہ ایکو ٹورازم کے فروغ کے لیے ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے سیاحت سے منسلک منصوبے شروع کیے گئے ہیں، اور نوجوانوں و خواتین کو اس شعبے میں تربیت و روزگار کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کی ثقافتی شناخت جیسے میلوں، لوک گیتوں، صوفی کلام، موسیقی اور دستکاریوں نے ہمیشہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے سیاحتی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جبکہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے سندھ کی سیاحت کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی سیاحت پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا آئیے! ہم سب مل کر سندھ کو دنیا کی سیاحتی شاہکار بنائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ سندھ کی نے کہا کہ
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔