اسلام آباد میں واقع راول ڈیم میں پانی جمع کرنے گنجائش ختم ہونے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق راول ڈیم کا لیول 1752.0 فٹ پر پہنچ چکا ہے، اسپل ویز کھلنے سے کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا، کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں۔

عوام سے التماس ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایل این جی کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگو اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا معاہدہ ہے۔

پاکستان 2026 میں 12 کی بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدے گا، جو جنوری اور دسمبر 26ء میں لئے جائیں گے، اٹلی کی کمپنی سے 2027ء میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوئی ناردرن سے گیس طلب جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • SECP،کم عمر افراد کیلئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری
  • کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری
  • خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے کورٹ کو منتقل کر دیا گیا
  • آسٹریلوی سائنسدانوں نے فضا سے پانی پیدا کرنے والا حیران کن رنگ ایجاد کرلیا
  • نالہ متاثرین کاسپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج
  • ہر مزدور کا شکریہ، نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں: ظہران ممدانی
  • کورئیر کمپنی کو موبائل گم ہونے پر صارف کو فون اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم
  • موبائل گم ہونے کا معاملہ: کورئیر کمپنی کو صارف کو موبائل اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم
  • بھارتی جوہری مواد سے تابکاری جاری
  • ایل این جی کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ