سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو نے سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال کر دیا۔
صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علی پور اور سیت پور کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا، عارضی کشتی پل بنا کر رابطہ بحال کیا گیا۔
ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ پل کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا، صوبہ بھر میں شاہراہوں اور پلوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رابطہ بحال
پڑھیں:
سیلاب کے باعث موٹروے ایم5 تاحال بند، 13 مقامات سے متاثر، مزید پوائنٹس خراب ہونے کا خدشہ
ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والہ میں سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 تاحال بند ہے، تاہم موٹروے کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 5 پر اب تک 13 پوائنٹس متاثر ہو چکے ہیں جبکہ مزید چار سے پانچ پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایم 5 کی بندش کے باعث موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے۔
ملتان سے سکھر سفر کرنے والی ٹریفک متبادل راستے سے سفر کر سکتی ہے جبکہ اوچ شریف انٹر چینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر کر سکتے ہیں۔