اپنے ایک خطاب میں حزب الله كے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصر الله ایک متاثر کن رہنما تھے۔ انہوں نے امام خمینی رہ اور امام سید علی خامنہ ای کی ولایت کو اپنے لئے رول ماڈل بنا کر بہت سی نسلوں کو نجات دلائی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" كے سابق سیكرٹری جنرل شہید "سید حسن نصر الله" كی پہلی برسی بیروت میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز مزاحمتی شخصیات شریک ہوئیں۔ اس تقریب میں حزب الله كے سیكرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصر الله اور دیگر مزاحمتی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے جدوجہد کے راستے کو جاری رکھنے كے اپنے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے كہا كہ شہید سید حسن نصر الله ہمارے درمیان سے چلے گئے۔ ان کی شہادت کی پہلی برسی پر میں تین باتوں پر روشنی ڈالوں گا۔ یہ شہادت انتہائی دردناک تھی لیکن ان کا نور اب بھی تابناک ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شہید سید حسن نصر الله ایک متاثر کن رہنما تھے۔ انہوں نے امام خمینی رہ اور امام سید علی خامنہ ای کی ولایت کو اپنے لئے رول ماڈل بنا کر بہت سی نسلوں کو نجات دلائی۔ حزب الله کا راستہ شہید سید حسن نصر الله کے افکار، روح اور خون سے ملا ہوا ہے، جسے یقینی طور پر کامیابی ہو گی۔ 

شیخ نعیم قاسم نے یاد دلایا کہ فلسطین ہی کی وجہ سے لبنان میں مزاحمت وجود میں آئی۔ انہوں نے شہید سید حسن نصر الله کے اس قول کو دُہراتے ہوئے کہا کہ شکست کا زمانہ ختم ہوچکا ہے اور فتح کا دور شروع ہو گیا ہے۔ اب ہم فتوحات کے دور میں ہیں اور اپنے دشمنوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب الله نے استقامتی محاذ کے اندر ایک سمبل کی حیثیت سے علاقائی صورت حال بدل دی۔ انہوں نے شہید سید حسن نصر الله کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ آپ کا راستہ جاری رکھیں گے، امانت دار رہیں گے، میدان نہیں چھوڑیں گے اور ہتھیار نہیں پھینکیں گے۔ انہوں نے حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے سابق سربراہ شہید سید ہاشم صفی الدین کا ذکر ان الفاظ میں کیا کہ وہ شہید سید حسن نصر الله کے مددگار تھے، جنہوں نے دو جسم ایک جان ہو کر راستہ طے کیا۔ مجاہدین کی دیکھ بھال اور مزاحمتی افواج کو متحرک کرنا ان کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔ انہوں نے تعلیمی و عوامی شعبوں کے ساتھ ساتھ شہداء کے خاندانوں کی کفالت کی ذمے داری بطور احسن انجام دی۔ اگرچہ وہ ہم سے بہت جلد جدا ہو گئے لیکن ان کے آثار باقی رہیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہید سید حسن نصر الله حزب الله انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

73کے آئین کو اصل شکل میں بحال کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم 1973 کے آئین کو اصلی شکل میں بحال کریں گے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا جانا افسوسناک ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا پیپلز پارٹی عملاً اپنے اہم نظریات سے ہٹ گئی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت یہ جماعتیں اشرافیہ کی نمائندہ بن گئی ہیں۔

انھوں نے کہا پی ٹی آئی اس وقت واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے خلاف درج مقدمے کا قانونی دفاع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امام خامنہ ای مجاہدین، انسانی وقار اور مظلوموں کے حقوق کے محافظ ہیں، شیخ نعیم قاسم
  • ترامیم کرکے آئین کا حلیہ بگاڑا جا رہا ہے، ہم اسے اصلی حالت میں بحال کریں گے، نعیم الرحمان
  • قومی اسمبلی : بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد  ‘ نجکاری کمشن کے قانوں میں ترمیم  کا بل منظور : اپوزیشن  کا اجتجاج بلال تارڑ کا حلاف
  • صیہونی رژیم جنگبندی کے معاہدے پر عمل پیرا نہیں، حماس
  • مغربی ایشیاء کو درپیش صیہونی خطرات پر حزب‌ الله کا انتباہ
  • 73کے آئین کو اصل شکل میں بحال کریں گے، اسد قیصر
  • 73ء کے آئین کو اصل شکل میں بحال کریں گے، اسد قیصر
  • لگتا ہے اپوزیشن نے ترمیم کے باقی نکات تسلیم کرلیے ہیں، پرویز رشید
  • پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
  • تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی