گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے ہی جواب دیں گے: طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے جو لوگ گولی کی زباں سمجھتے ہیں انہیں گولی سے ہی جواب ملے گا۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف ناقابلِ تسخیر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ گولی چلاتے ہیں، انہیں گولی کا ہی جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین دہشتگردوں کو بھتہ دے کر صوبے میں رہ رہے ہیں، طلال چوہدری
انہوں نے 2014 کے پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں، بازاروں اور عوامی جگہوں پر دھماکوں سے شہید ہونے والے عام شہریوں، اور میجر عدنان شہید جیسے بہادر فوجی افسروں کی قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خون کا بدلہ لینے کے لیے ریاست کوئی کسر نہ چھوڑے گی اور دہشت گردوں کو اسی طرح ختم کیا جائے گا جیسے وہ ختم ہونے کے لائق ہیں۔
طلال چوہدری نے ضلع کرم میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ فوجی آپریشن کی تفصیلات بیان کیں، ان کا کہنا تھا کہ 26 ستمبر 2025 کو شروع ہونے والے اس آپریشن میں اب تک 17 خوارج (دہشت گرد) کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کرم کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ملا نذیر گروپ سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن شروع کیا گیا، جہاں کئی گھنٹوں کی شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد گروپس افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں، طلال چوہدری
طلال چوہدری نے واضح کیا کہ ریاست دہشت گردی کے خلاف کوئی نرمی یا بات چیت نہیں برتی جائے گی، اور نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کے تحت مزید آپریشنز تیز کی جائیں گے۔
انہوں نے سرحد پار سے دراندازیوں، فرقہ وارانہ جھڑپوں اور علاقائی عدم استحکام کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کیا قدامات کیے،وہاں اُن کی 13 سال سے حکومت ہے، جو ہمارے سپاہیوں اور بچوں کو شہید کررہے ہیں کیا اُن سے بات کریں؟ فوجی افسران ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے شہید ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں دوست ممالک سے سفارتی تعلقات خراب ہوئے، سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے ثمرات جلد نظر آئیں گے، آج معیشت درست سمت پر گامزن ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابہام پید اکرکے اپنی ذمہ داریوں سے نہ بھاگیں، افغانستان سے بات چیت کررہے ہیں لیکن مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلا، گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی کی ہی زبان سمجھائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان خیبرپختونخوا ضلع کرم طلال چوہدری فیصل آباد وزیرمملکت داخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان خیبرپختونخوا طلال چوہدری فیصل ا باد وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری انہوں نے گولی کی کہا کہ
پڑھیں:
نمبرز پورے ہوگئے ہیں، اب ایمل ولی کیا کریں گے؟خاتون صحافی کے سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے کیا جواب دیا؟
نمبرز پورے ہوگئے ہیں، اب ایمل ولی کیا کریں گے؟خاتون صحافی کے سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے کیا جواب دیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں گفت و شنید ہی جمہوریت کا حسن ہے، اگر ڈائیلاگ کا عمل ختم ہو جائے تو صرف لڑائی باقی رہ جاتی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک خاتون صحافی نے سوال کیا کہ “نمبرز پورے ہوگئے ہیں، اب ایمل ولی کیا کریں گے؟” جس پر اعظم نذیر تارڑ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “ایمل ولی خان بھائی ہیں ہمارے۔”
اسی دوران ایک خاتون صحافی نے کہا، “آپ کے بھائی جاتے ہوئے بڑا غصہ کر کے گئے ہیں!”، تو وزیر قانون نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا، “نہیں، ایسا نہیں ہے۔ گفت و شنید سیاست کا حسن ہے۔”
خاتون صحافی کے ایک اور سوال پر کہ “کیا 27ویں آئینی ترمیم میں خیبر پختونخوا کا نام تبدیل ہوگا؟” اعظم نذیر تارڑ نے کہا، “ابھی کچھ دیر تک بتاتے ہیں۔”
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کیا ہے اور پارلیمانی عمل میں مشاورت کا تسلسل برقرار رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے سینیٹ کا اجلاس جاری، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ ستائیسویں آئینی ترمیم پر سینیئرز وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، اہم مطالبہ کر دیا ستائیسویں ترمیم مکمل مسترد، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے: حافظ نعیم ’ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں‘، آئینی عدالت سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کے دلچسپ ریمارکسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم