سرمایہ کاری کیلئے محفوظ پاکستان چاہتے ہیں، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ملک سے دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو، بتایا جائے کہ کیا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟
کئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد انتہائی دشوار گزار علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اس وقت کوئی کمی ہے تو سیاسی حکومتوں کی کوتاہیاں شامل ہیں، نواز شریف کے دور میں نیشنل ایکشن پلان بنا اور پی ٹی آئی دور میں اسکو ریوائز کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟ ہم افغانستان سے بات چیت کر رہے ہیں، لیکن نتیجہ کیا ہے؟
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ذمے داری ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑی ہو، گولی چلانے والوں سے گولی کے ذریعے ہی بات ہوگی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کیےگئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے جوانوں کو قتل کر رہے ہیں، ان سے کیسے بات ہو، جو ہمارے سپاہیوں، بچوں کو شہید کر رہے ہیں، کیا ان سے بات کریں؟
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کرک میں 17 خوارج ہلاک اور 6 سے زائد گرفتار ہوئے ہیں، پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ جلسے کر رہی ہیں وہاں پر جنگ کا اعلان یا بڑھکیں نہیں ماری جاتیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔