ہائے ہائے یہ کیا سُن رہی ہوں؟ پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنز
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی پر ردعمل دیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسے میں پی ٹی آئی کارکنان کے وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں؟ جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوگئی ہے۔
ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں میں،جوتیوں میں دال بٹنی شروع
بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزا تو آرہا ہوگا ???????????? pic.
انہوں نے لکھا کہ ساری صوبائی حکومت، پورے پاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں حاضری کے پرسوز مناظر ہیں، میں کچھ نہیں کہہ رہی، آپ خود دیکھیں کر 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔
عظمیٰ بخاری نے جلسہ گاہ میں علی امین کے خلاف نعرے لگنے پر ہنسنے والے ایموجی بھی شیئر کیے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری کا ندیم افضل چن کے بیان پر ردِعمل
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ندیم افضل کچھ دنوں سے پتہ نہیں کسی ذہنی تناؤ میں ہیں یا جان بوجھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیے جا چکے ہیں، جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی سارے سال کی محنت سیلاب بہا لے گیا، متاثرینِ سیلاب کو وزیر یا کسی سیکریٹری کے دورے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہتکِ عزت بل کے مطابق امید ہے کہ آپ عدالت میں یہ جھوٹی خبر ثابت کر پائیں گے۔
واضح رہے کہ رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی سارے سال کی محنت سیلاب بہا لے گیا، متاثرینِ سیلاب کو وزیر یا کسی سیکریٹری کے دورے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی قلت پر تحقیقات کرا لیں کہ ٹرک کیسے غائب ہوتے ہیں؟ پیکا ایکٹ کے تحت چینی کے بحران کا بھی حساب لیں۔