سرجانی میں ڈکیتی مزاحمت پرایک اورشہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوئوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے لیاری 36 علی مینگل گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی شخص سول اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔حالیہ واقعے کے بعد شہر میں رواں سال کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔جمعرات کی شب ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30 سالہ راشد کوسر میں گولی مار زخمی کر دیا تھا جو دوران علاج ہفتے کی صبح انتقال کر گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل، رواں سال کی مجموعی تعداد 64 پوگئی
شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے لیاری 36 علی مینگل گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی شخص سول اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔
حالیہ واقعے کے بعد شہر میں رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 64 ہوگئی ۔
جمعرات کی شب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30 سالہ راشد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی گیا تھا جسے سر پر گولی لگی تھی۔
مضروب کو ابتدائی طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جسے بعدازاں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جو ہفتے کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔