کراچی کی تباہی کے بعد وزیربلدیات کی تبدیلی کافی نہیں‘ جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-08-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و ممبر صوبائی اسمبلی سندھ محمد فاروق فرحان نے سندھ کابینہ میں تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی کے بعد صرف وزیر بلدیات کی تبدیلی کافی نہیں ،قابض نااہل میئر کی برطرفی بھی ناگزیر ہے ۔محمد فاروق کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کو برطرف کرکے کراچی کا مینڈیٹ واپس کرو انہوں نے کہا کہ تباہ حال کراچی نئے وزیر بلدیات ناصر شاہ کا کڑا امتحان ہوگا پیپلز پارٹی کراچی کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کاٹی کا ترسیلات زر میں اضافے پر تشکر کا اظہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( کامرس رپورٹر) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر اکرام راجپوت نے ماہ اکتوبر میں 11.9 فیصد اضافے سے رقوم 3.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اضافہ حوصلہ افزا ء ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ میں سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات 820.9 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 697.7 ملین ڈالر، برطانیہ سے 487.7 ملین ڈالر جبکہ امریکا سے 290.0 ملین ڈالر موصول ہونا خوش آئند ہے۔