امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (صباح نیوز)پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے 23سے 26 ستمبر تک کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری سمیت کاروباری رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں اور توانائی، ٹیکنالوجی، معدنیات و ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں
نے امریکی بحری جہاز کے کراچی آمد پر پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ تقریب میں شرکت کی اور ڈیف ریچ اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں سماعت سے محروم بچوں کے لیے کے ایف سی پاکستان کی سماجی خدمات کو سراہا۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، اب تک 80 امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر چکی ہیں جو لاکھوں افراد کو براہِ راست و بالواسطہ روزگار فراہم کر رہی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اختراع کے ذریعے پاکستان کی ترقی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فارما انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں ترقی کی راہیں ہموار
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی فارما انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔
پاکستان کی فارما انڈسٹری میں اصلاحات اور مقامی پیداوار کی عالمی مارکیٹ میں پیش قدمی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق وزیر صحت نے فارما انڈسٹری کے لیے آئندہ 5 برس میں 30 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق فارما انڈسٹری میں گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس اضافے کے ساتھ امسال 500 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں فارما انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں قدم رکھنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی طرف گامزن ہے۔
ایس آئی ایف سی کی غیر جانبدار حکمت عملی کی بدولت فارما مصنوعات کی منظوری کا عمل چند ہفتوں میں مکمل ہو گا ۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی کاوشوں کے تحت کنگ حماد انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کا قیام پاکستان اور بحرین کے تعلقات میں نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔
پاکستان 90 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کر رہا ہے جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان عالمی معیار کے مطابق فارما صنعت کی ترقی کے لیے جدید اصلاحات کر رہی ہے۔