مداحوں نے سدرہ نیازی کو کترینہ کی ’ہمشکل‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ سدرہ نیازی اپنی حالیہ ٹی وی پرفارمنس اور اسٹائلنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اپنے حالیہ ڈرامے ’سنول یار پیا‘ میں وہ سسی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو سنول کی ماضی کی محبت ہے۔ ایک مخصوص سین میں ان کے سادہ مگر دلکش ساڑھی لُک نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کے بعد سدرہ نیازی کے حسن اور خصوصاً ان کے چہرے کے خدوخال کو بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے ملانا شروع کر دیا ہے۔ بعض صارفین نے انہیں ’پاکستانی کترینہ‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ شکل و صورت میں بھارتی اداکارہ شردھا کپور اور یامی گوتم سے بھی مماثلت رکھتی ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سدرہ نیازی کی اسکرین پر موجودگی اور خوبصورتی ڈرامے کی مرکزی اداکارہ سے بھی زیادہ نمایاں ہے۔
سدرہ نیازی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی اداکاری، خوبصورتی اور لباس کا انتخاب ان کے کردار کو مزید پرکشش بنا رہا ہے اور انہیں بطور مرکزی اداکارہ کاسٹ کیا جانا چاہیئے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سدرہ نیازی
پڑھیں:
’’میرے ہی شاگرد نے شادی کی پیشکش کی تھی‘‘؛ رومیسہ خان کا انکشاف
اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں اپنے ایک سابق شاگرد کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی تھی، جس پر وہ خود بھی حیران رہ گئیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رومیسہ خان نے بتایا کہ اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل وہ طلبا کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں تاکہ نیا آئی فون خرید سکیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ اُس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ آٹھویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھاتی تھیں۔
رومیسہ خان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہی طلبا میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اس کےلیے اپنی والدہ کو رشتے کے لیے گھر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق یہ پیغام پڑھ کر وہ مسکرا دیں کیونکہ اس واقعے نے انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ اپنے شاگردوں سے عمر میں زیادہ بڑی نہیں تھیں۔ اسی لیے انہوں نے اس پیشکش کو ہنسی مذاق میں ٹال دیا۔
واضح رہے کہ رومیسہ خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا تھا، جہاں ان کی مقبولیت نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ بعدازاں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا۔