لاہور:۔ مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو سید مودودیؒ کی فکر سے وابستہ تمام افراد سے رابطے بحال رکھنا چاہیے بھلے وہ جماعت کے کارکن نہ بھی ہوں۔

سینئر صحافی اور مصنف الطاف حسن قریشی کی کتاب “پیارے مولانا” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ طالب علمی کے دور میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور اس دوران انہوں نے سید مودودیؒ کی کتابوں کا مطالعہ کیا جو آج تک ان کے ذہن میں نقش ہے۔

ذیلدار پارک لاہور میں ہونے والی تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ اسلامی نظریاتی سوچ سے ہم آہنگ افراد کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک میں اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کی فلاحی سرگرمیوں کی تحسین کی اور خصوصی طور پر غزہ کے متاثرین کے لیے الخدمت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر الطاف حسن قریشی نے کہا کہ موجودہ دور میں مولانا مودودیؒ کے افکار کو نوجوانوں میں بے حد پذیرائی ملی ہے، پوری دنیا میں اسلام سے متعلق بیداری کی لہر پیدا ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی کو سید مودودی یونیورسٹی بنانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں میں سید مودودی کی تحریروں کو عام کرے، مقررین اور شرکاءمیںنائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی وقاص انجم جعفری، سید مودودی کے صاحبزادے خالد فاروق مودودی ، سینئر صحافی مجیب الرحمن اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان شکیل احمد ترابی بھی شامل تھے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل جماعت اسلامی انہوں نے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

پی آئی بی ایف کا جماعت اسلامی کے قومی معاشی مکالمے کا خیر مقدم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-08-17

 

لاہور(نمائندہ جسارت)پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم (PIBF) نے جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے قومی مکالمہ منعقد کرنے کے فیصلے کا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔ یہ مکالمہ بعنوان ”Resolution of the Economy — Ending Poverty through Business Empowerment and Interest-Free Loans” یعنی’’معاشی استحکام کی قرارداد ، کاروباری خودمختاری اور بلا سود قرضوں کے ذریعے غربت کا خاتمہ‘‘22 اور 23 نومبر 2025 کو مینارِ پاکستان لاہور میں 3 روزہ اجتماع عام کے موقع پر منعقد کیا جائے گا۔پی آئی بی ایف کی قیادت محمد اعجاز تنویر، عبد الودود علوی، حافظ محمود اور الماس قاضی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ اقدام بروقت اور قومی ضرورت کے عین مطابق ہے، جو ماہرین معیشت، ٹیکنوکریٹس اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید معاشی بحران سے دوچار ہے، ایسے میں یہ قومی مکالمہ ایک متحدہ اور قابل عمل روڈ میپ (Roadmap) تشکیل دینے میں مدد دے گا۔فورم کے رہنماؤں نے کہا کہ کاروباری برادری ان تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے جو ملک میں معاشی استحکام، خود انحصاری اور بلا سود مالیاتی نظام کے فروغ کا باعث بنیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پی آئی بی ایف اس اجتماعی کاوش میں بھرپور شرکت اور تعاون فراہم کرے گا تاکہ ”Economic Resolution 2025” کے نام سے ایک جامع اور عوامی شمولیت پر مبنی معاشی لائحہ عمل تیار کیا جا سکے، جس کی روح پاکستان قرارداد 1940 سے متاثر ہے۔تاجر رہنماؤں نے جماعت اسلامی کی جانب سے نوجوانوں میں کاروباری رجحان، فنی تربیت اور آئی ٹی تعلیم کے فروغ کے لیے شروع کیے گئے ’’بنو قابل آئی ٹی پروگرام‘‘ کو بھی سراہا۔ پی آئی بی ایف کے مطابق یہ پروگرام نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے اور پاکستان کے انسانی سرمائے کو مضبوط بنانے کے لیے جماعت اسلامی کے نظریے اور فورم کے اپنے مشن سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ قومی معاشی مکالمہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط، خود کفیل اور اخلاقی بنیادوں پر استوار کرنے کی ایک منظم قومی تحریک کا آغاز ثابت ہوگا۔

 

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں آئینی ترمیم 26 ویں ترمیم سے زیادہ مہلک ہے، لیاقت بلوچ
  • چارسدہ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
  • ہندو انتہا پسند: اسلامی تاریخ سے وابستہ ’دہلی‘ کا نام بدلنے کی تیاری
  • 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حکومتی قبضے کی کوشش ہے، صورت قبول نہیں ،حافظ نعیم الرحمن
  • افسوسناک خبر، جے یو آئی کے سینئر رہنما پر قاتلانہ حملہ، جان کی بازی ہار گئے
  • نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
  • پی آئی بی ایف کا جماعت اسلامی کے قومی معاشی مکالمے کا خیر مقدم
  • جماعت اسلامی ہند کا بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اظہار تشویش
  • سکھر: ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی سکھر میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں