خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں عمران خان کی ہدایت پر منعقد کیا جانے والا پی ٹی آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچے تو پنڈال میں موجود کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔

کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا اور پھر پنڈال میں بوتلیں اچھالنی شروع کردیں جبکہ اس دوران کارکنان گنڈا پور نامنظور اور تقریر نہیں نہیں کے نعرے لگاتے رہے۔

کارکنوں کے احتجاج کے باوجود وزیراعلی کی تقریر جاری رکھی جبکہ اس بدنظمی کے دوران مرد کارکنان خواتین کے پنڈال میں گھس آئے اور پولیس انہیں روکنے میں ناکام رہی۔

پنڈال میں بدنظمی کی وجہ سے خواتین کارکنان پنڈال چھوڑ کر چلی گئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنڈال میں

پڑھیں:

پشاور سنٹرل جیل حملہ کیس: پی ٹی آئی کارکنان کی بریت کے خلاف اپیل دائر

پشاور:

پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے پشاور سنٹرل جیل حملہ کیس میں بری ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کی بریت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

اپیل کے مطابق ملزمان عرفان سلیم، عصمت اللہ، محمد جلال، سجاد بنگش، صادق خان اور علامہ اقبال کو 9 ستمبر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے بری کیا تھا۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 24 فروری کو پشاور سنٹرل جیل پر حملہ کیا تھا، عدالت نے ٹرائل کے دوران قابلِ اعتماد شواہد کو نظرانداز کیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کی موجودگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز میں شناخت کے بعد مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، اس کے باوجود عدالت نے انہیں بری کر دیا، جو کہ غیر قانونی اور ریکارڈ پر موجود شواہد کے منافی فیصلہ ہے۔

پراسیکیوشن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 9 ستمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور جلسے میں کارکنوں کی وزیراعلیٰ کیخلاف نعرے بازی
  • پشاور جلسہ، علی امین گنڈاپور کی تقریر کے دوران بدنظمی
  • حکومت خیبرپختونخوا صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب
  • پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردِ عمل
  • ہائے ہائے یہ کیا سُن رہی ہوں؟ پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنز
  • عدلیہ کو پیغام ہے انصاف پر مبنی فیصلے کرے، وزیراعلیٰ کے پی، پشاور جلسے میں خطاب
  • علی امین کے خطاب کے دوران کارکنوں نے اسٹیج پر بوتلیں پھینک ماری، نعرے بھی لگائے گئے
  • پشاور سنٹرل جیل حملہ کیس: پی ٹی آئی کارکنان کی بریت کے خلاف اپیل دائر
  • جساف کے مرکزی چیف آرگنائزر کارکنان کے ہمراہ گرفتار