پشاور جلسے میں کارکنوں کی وزیراعلیٰ کیخلاف نعرے بازی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچے تو پنڈال میں موجود کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا اور پھر پنڈال میں بوتلیں اچھالنی شروع کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں عمران خان کی ہدایت پر منعقد کیا جانے والا پی ٹی آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچے تو پنڈال میں موجود کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا اور پھر پنڈال میں بوتلیں اچھالنی شروع کردیں جبکہ اس دوران کارکنان گنڈا پور نامنظور اور تقریر نہیں نہیں کے نعرے لگاتے رہے۔ کارکنوں کے احتجاج کے باوجود وزیراعلی کی تقریر جاری رکھی جبکہ اس بدنظمی کے دوران مرد کارکنان خواتین کے پنڈال میں گھس آئے اور پولیس انہیں روکنے میں ناکام رہی۔ پنڈال میں بدنظمی کی وجہ سے خواتین کارکنان پنڈال چھوڑ کر چلی گئیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کارکنوں نے پنڈال میں
پڑھیں:
متنازعہ بیان وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے متنازعہ بیان پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کے اداروں کے بار ے میں لغو، گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات پر مبنی گفتگو کی۔ مساجد کے حوالے سے سہیل آفریدی نے دانستہ طور پر سرعام بے بنیاد، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی بیان دیا۔ مقدمے میں محمد سہیل ولد محمد ستار سکنہ شلوبر قمبر خیل باڑہ خیبر کو ملزم نامزد کرتے ہوئے پیکا ایکٹ مجریہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔