کراچی، سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے میں پولیس نے رات گئے دلدار عمرانی گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بلال ولد طاہر اور نور آغا ولد بادشاہ خان عرف نور محمد کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو بروقت طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں جو کہ قبل از بھی قتل، پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ، موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی جیسے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں موٹر سائیکل اسنیچنگ/لفٹنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں گرفتار
پڑھیں:
جوہر ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، آن لائن جوا کروانے والے تین ملزمان گرفتار
ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جوا کروانے والے تین بکیز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان عمران، عماد اور اسلام کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ فائنل میچ پر جوا لگایا ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے دو لیپ ٹاپ، تین موبائل فون اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں پر بھی شرطیں لگاتے تھے۔ ملزمان نے مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے جوا کھیلنے کا انکشاف کیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔