data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام، پھل، کوٹ لالو میں ڈکیتی، نیو جتوئی میں مبینہ رہزن گرفتار، پھل پولیس تھانہ کی حدود میں نوشہرو فیروز رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں ہاشم پھل کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور عذیر پھل اور عاطف پھل سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت لوگوں کے آمد پر رہزن نقدی، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود میں رہزنوں نے تپے دار (پٹواری) ساجد علی ویسر کے آفس میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 60 ہزار کی نقدی، 1 لاکھ کا بیش قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے، نیو جتوئی پولیس تھانہ کی حدود میں درگاہ نور شاہ کے پاس پولیس چیکنگ کے دوران فرار ہونے والے 2 مبینہ رہزنوں کو ایس ایچ او قربان کلوڑ نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

جسارت نیوز.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، سکھن کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

کراچی:

شہر قائد میں سکھن کے علاقے میں سوڈا فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار ملزم کی شناخت شاہ محمد کے نام سے کی گئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قنبر علی خان ، پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف تابڑ توڑ کا رروائیاں
  • میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون 2 روز کی بچی اغوا کرکے فرار 
  • کوٹری میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس کے خلاف احتجاج
  • واساکااقدام، جگہ جگہ سڑک کھود کر گھڑے ڈال دیے ،شہری پریشان
  • محرابپور،پرانی دشمنی پر ایک شخص قتل
  • محرابپور،محنت کش کا  بکری چوری پر احتجاج
  • لاہور: ملزمان مسجد کے چندے کے ڈبے توڑ کر رقم لے کر فرار
  • کراچی، سکھن کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ پر قابو پانے کیلئے ’شاہین‘ ڈرون کا استعمال