پڈعیدن ،سنگین مقدمات میں مطلوب دو ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-05-3
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) محرابپور تھانہ کی حدود ہالانی لنک روڈ نیئر سامٹیہ اسٹاپ محرابپور تھانہ کی پولیس کا دوران گشت ڈاکووں سے مقابلہ ہو گیا، جوابی فائرنگ میں سنگین مقدمات مات میں مطلوب2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر گیا،دیگر کرمنلز ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ڈاکوئوں کی شناخت علی رضا ولد عبدالغفار راجپوت اور عامر علی ولد فقیر محمد اعوان کے نام سے ہوئی ہیں۔ڈاکوئوں کے قبضے سے 2 غیرقانونی پستول، 2 رکشے، 3 موٹرسائکلیں اور 6 کٹے اعلی کوالٹی/ چاول برآمد کیے گئے۔ مذکورہ ملزمان ڈکیتی سمیت متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ معلوم کرنے کیلئے مختلف تھانوں سے انفارمیشن لی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔