لاہور میں جلسہ سرپرائز سے کم نہیں‘ بلاول وزیراعظم بنیں گے: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
لاہور (نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کا اتنا بڑا جلسہ دیگر جماعتوں کے لئے سرپرائز سے کم نہیں۔بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیر اعظم بنے گے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گجرات میں پارٹی کارکنوں اور مغل برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے اتنے بڑے جلسے نے دوسری جماعتوں کو پریشان کر دیا۔ اْنہوں نے کہا کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کو بحال کر دیا۔ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی۔اْنہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں گلی گلی محلے محلے میں جیالا بن کر جاؤں گا۔ اگر کسی جیالے کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ہر قسم کی مصروفیت چھوڑ کر جیالے کے پاس پہنچ جائوں گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لاہور میں نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ
وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز، وفاقی وزراء شریک تھے۔
مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرز شریک تھے۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیاذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان میں اسمبلی کی نشستیں بڑھانےکی تجویز پر حکومت نے وقت مانگ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ کی درخواست کی، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ اور سینیٹر ارباب عمر فاروق بھی عشائیے میں شریک تھے۔
بعد ازاں عشائیے کے بعد اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز وزیراعظم ہاؤس سے واپس روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم نے سینیٹ میں اتحادی ارکان کو کل صبح ناشتے پر بھی مدعو کیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے کل اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتے کا اہتمام کیا جائے گا۔