درآمدی آسائشوں پر سیلاب ٹیکس لگانے کی مخالفت کر سکتے ہیں: آئی ایم ایف کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
جولائی سے ستمبر کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسوں سے حاصل ہونےوالی آمدن کے ہدف میں ممکنہ خلا کے پیش نظر ائی ایم ایف نے عندیہ دیا ہے کہ وہ درآمدی آسائشوں پر سیلاب ٹیکس لگانے کی مخالفت کر سکتا ہے۔وفاقی بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ عہدیداران نے پاکستان کے دورے پر آئےہوئے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو بریف کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی سے ستمبر تک ٹیکسوں سے ہونے والی آمدن میں ممکنہ طور پر 100 ارب روپے سے زائد کا خلا آسکتا ہے۔پاکستان اور ائی ایم ایف کے ریویو مشن اس وقت دوسرے ریویو کے مکمل ہونے پر اور توسیع شدہ فنڈ کی سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجرا کےلیے مذاکرات کررہے ہیں۔ ایف بی آر نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کےلیے 30.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
دہشتگردی کے ذریعے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، امجد حسین ایڈووکیٹ
پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ دھماکے میں شہید ہوئے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللّٰہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہی ہیں مگر وہ مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگی۔ دہشتگردی کے ذریعے قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ دھماکے میں شہید ہوئے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللّٰہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے۔