دعویٰ نہیں کر سکتا پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے ، کشمیر ایک ایسا زخم ہے جو کئی دہائیوں سے رس رہا ہے، سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کا ردعمل نہیں ، پانچ دہائیوں کے تعلقات کو باضابطہ طور پرمعاہدے کی شکل دی گئی ہے، سعودی عرب میں ہماری ملٹری بھی ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے۔ مجھے بغیر کسی الزام کے 6 ماہ جیل میں رکھا گیا۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ دہائیوں سے جاری تعاون اور تعلقات کا حاصل ہے۔زیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دفاعی تعلقات 5 سے 6 دہائیوں پر مشتمل ہیں، اس سے پہلے بھی ہماری افواج سعودی عرب میں تعینات ہوتی رہی ہیں اور ایک موقع پر تقریبا 4 ہزار سے 5 ہزار اہلکار تعینات ہوئے تھے اور تاحال سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کہ کیا سعودی عرب پاکستان کی نیوکلیر چھتری تلے ہوگا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ معاہدے کی تفصیل میں جانا نہیں چاہتے۔خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدے کا مقصد شراکت داری کو باقاعدہ اسٹرکچر میں ڈھالنا تھا بجائے اس کے کہ کوئی نیا معاہدہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے میں صرف دفاعی تعلقات کو عملی شکل دی گئی ہے جو ہمارے درمیان طویل عرصے سے قائم تھے، اس سے قبل یہ تعلقات کچھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر تھے۔ایک سوال پر خواجہ آصف نے جوہری ہتھیاروں پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کوئی بھی جوہری طاقت ان ہتھیاروں کے استعمال کے حق میں نہیں ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے تحمل پر مبنی عالمی اقدار کی پاسداری کیلئے پرعزم ہے۔پاکستان کے اندرونی معاملات اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری جہموریت عروج پر نہیں پہنچی لیکن ہم اس راستے پر ہیں، میں خود بغیر کسی جرم کے 6 ماہ جیل کاٹ چکا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین اور امریکا سے تعلقات پر کہا کہ چین ہمارا پر اعتماد اور بھروسے لائق پڑوسی ہے جب کہ امریکا کے ساتھ لین دین کا سلسلہ دلچسپ رہا ہے۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ہر ملک کے اندر ڈیپ اسٹیٹ ہوتی ہے۔ کشمیر وہ زخم ہے، جس سے گزشتہ 78 سال سے خون رس رہا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جانب سے حارث رؤف پر جرمانے پر بھارت کو ایک مرتبہ پھر 0-6 کا سکور یاد دلادیا۔واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 21 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف نے 0-6 اور جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا۔جس کے بعد بھارتی بورڈ کی شکایت پر آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کو بندوق کے انداز میں کرکٹ بیٹ دکھا کر جشن منانے پر وارننگ دی۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کے خلاف بھی شکایت پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر کہا کہ حارث رؤف پر جرمانہ 30 فیصد، سوریا کمار یادو پر بھی 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، جو ٹوٹل 60 ہوتا ہے۔ جو پھر 0-6 بنتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے کہ پاکستان وزیر دفاع دفاع نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بھارت سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ جھوٹ کی فیکٹری ہے; پاکستانی قونصلر
سٹی 42 : جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کو کرارا جواب دے دیا۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی جھوٹ فیکٹری ہے، بھارت واحد ملک ہے جو اندرون و بیرونِ ملک ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو پالیسی کے طور پر اپنائے ہوئے ہے، بھارتی پراکسیز ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے پاکستان میں ہزاروں بے گناہوں کی جان لی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں عالمی برادری تسلیم کرتی ہے، ہمیں بھارت سے دہشت گردی پر لیکچر کی ضرورت نہیں۔
لداخ کی حقوق کی تحریک کے رہنما پر پاکستان سے روابط کا الزام، لداخی عوام کا احتجاج
پاکستانی قونصلر نے کہاکہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا مطالبہ، آزاد اور شفاف تحقیقات کی جائیں، بھارت کے پاس چھپانے کو بہت کچھ ہے،بھارت نے مئی 2025 میں پاکستان پر بلاجواز جارحیت کی، بے گناہ مرد، عورتیں اور بچے شہید ہوئے، پاکستان نے جنگ سے پہلے، دوران اور بعد میں ذمہ دارانہ رویہ اپنایا تاکہ شہری و ڈھانچے متاثر نہ ہوں، بھارتی جنگی مہم جوئی ناکام ہوئی، غرور کا بلبلہ پھٹ گیا، فوجی طاقت کا افسانہ بکھر گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کا مکروہ کردار اور پانی کو ہتھیار بنانے کی سازش ظاہر کرتی ہے، آر ایس ایس ۔بی جے پی حکومت کے تحت بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ریاستی پالیسی بن چکا ہے، گجرات، دہلی اور منی پور کے واقعات بھارت کے خون آلود ریکارڈ کے گواہ ہیں۔
ڈکی بھائی کے بعد سوشل میڈیا انفلوائنسر اسد ندیم مغل بھی گرفتار
پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہاکہ بھارت میں اسلاموفوبیا قانون، سیاست اور میڈیا میں ادارہ جاتی شکل اختیار کر چکا ہے، بھارت ہمسایوں کو ڈراتا ہے، پراکسیز کو فنڈ کرتا ہے، علاقائی امن کو سبوتاژ کرتا ہے، جموں و کشمیر بھارت کا حصہ کبھی نہیں تھا اور نہ ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں واضح ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر میں 9 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں، جعلی مقابلے، گمشدگیاں اور اجتماعی قبریں معمول ہیں، اگست 2019 کے بعد بھارت نے غیرقانونی آبادیاتی انجینئرنگ سے کشمیریوں کی ڈیموگرافی بدلنے کی کوشش کی۔
ہوسکتا ہے ہمارا سب سے بیسٹ اس میچ کیلئے بچا ہو، ایشیا کپ جیتنے کیلئے میدان میں اترینگے؛ سلمان علی آغا
صائمہ سلیم نے کہاکہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کا حامی ہے مگر جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، آپریشن "بنیان المرصوص" بھارتی مہم جوئی پر پاکستان کا تاریخی جواب تھا، پاکستان بھارت کی منافقت، قبضے اور جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتا رہے گا، کشمیری عوام انصاف، وقار اور آزادی کے حقدار ہیں، ایک دن ضرور آزاد ہوں گے۔