WE News:
2026-07-24@03:47:46 GMT

کرکٹ میں 0-6 ٹرینڈ پہلے کس نے چلایا؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

کرکٹ میں 0-6 ٹرینڈ پہلے کس نے چلایا؟

گزشتہ روز دبئی میں ایشیا کپ پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑے پاکستانی بولرحارث رؤف کو بھارتی تماشائیوں نے ہوٹ کیا، اس ہوٹ کے جواب میں حارث رؤف نے ہاتھ کے اشارے میں بھارتی رافیل جنگی جہاز گرائے جانے کی نقل اتاری۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

گراؤنڈ میں موجود پاکستانی تماشائیوں نے بھی اس موقعے پر رافیل رافیل کے نعرے لگائے،جس کے بعد حارث رؤف کا یہ عمل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

Unseen and Exclusive:#HarisRauf trolling Indians on boundary by mimicking the Rafale crash ????#PAKvIND | #INDvPAK | #AsiaCup2025 pic.

twitter.com/unyp6eMTAY

— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) September 21, 2025

دراصل یہ ہوٹ حارث رؤف سے ایک دن قبل ہی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز کھلاڑی سدرہ امین کرچکی تھی، سدرہ امین نے لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سینچری مار کر 6-0 کے اشارے سے ہاتھ بلند کیے۔

پاکستانی کرکٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سینچری سکور کی، اس موقعہ اس نے ٹرول کرتے ہو بھارت کو 0-6 سکور یاد کروا دیا
پاکستانی کسی کا قرض نہیں رکھتے
یہ تو باجوہ فیض نثار پارلیمنٹ میں کھوتا نہ باندھتے تو مالی قرض بھی آج ختم ہوتا☝️ pic.twitter.com/ikfEXUzsQs

— ???????????? ℂ???????????????????????????????? (@AliCh7777) September 20, 2025

سدرہ امین کا اشارہ اس واقعے کی طرف تھا جب مئی میں پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے، تاہم سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایسا کیوں کیا یہ ایک سوال ہے۔

پاکستان بیٹر سدرہ امین کی جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے میچ میں مسلسل دوسری سنچری#sidraamin ,#century ,#pakwvsaw ,#pcb ,#BackOurGirls pic.twitter.com/qqTbpu8hnn

— SPORTSAJTAK (@sportsajtak) September 19, 2025

یاد رہے کہ سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں لگاتا دو میچز میں سینچریاں بنائی ہیں، انہوں نے ایک میچ میں 121رنز بنائے جبکہ دوسرے میچ میں 122 رنز بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

6-0 we news ایشیا کپ بھارت پاکستان جنوبی افریقا حارث رؤف سدرہ امین

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ بھارت پاکستان جنوبی افریقا

پڑھیں:

ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔

پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔

قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔

ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا