لاہور؛ اغواء کے مقدمے میں مطلوب بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
لاہور:
فیکٹری ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمے میں مطلوب بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا۔
پولیس کے مطابق 10 سالہ ارسلان گھر سے اسکول گیا تھا اور اسکول یونیفارم میں ہی راستے میں جھولے پنگوڑے سے کھیلتا رہا اور واپس گھر نہ پہنچا تھا۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے بچے کے والد ممتاز احمد کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا۔ ایس پی کینٹ کی جانب سے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں بچے کو فوری تلاش کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے اندر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا، بچے کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی، 10 سالہ ارسلان کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔
پولیس افسر نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس پی کینٹ کی فیکٹری ایریا بچے کو
پڑھیں:
زیرسمندر 23 نئے تیل وگیس ذخائر تلاش کرنے کی منظوری
ڈائیریکٹوریٹ جنرل آف پیڑولیم کنسیشنز نے 23 نئے زیرسمندر تیل وگیس ذخائر تلاش کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان ای اینڈ پی آف شور بِڈ راؤنڈ میں بولی کے بعد بطور آپریٹر 18 بلاکس اور 5 بلاکس شراکت داری میں حاصل کرلیے ہیں۔
خط کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس ذخائر کی کھوج کیلئے مقامی و غیر ملکی کمپنیوں سے اشتراک کیا گیا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے ساتھ زیر سمندر تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کریں گے۔
خط کے متن میں درج ہے کہ پرائم گلوبل انرجیز، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان کے ساتھ بھی مل کر ذخائر تلاش کیے جائیں گے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت سے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز کا اجرا، پروڈکشن شیئرنگ اور شراکت دار کمپنیوں سے جوائنٹ آپریٹنگ ایگریمنٹس ہوگئے ہیں۔ زیرسمندر تیل وگیس ذخائر کی کھوج کاعمل مکران اور انڈس بیسن کے 23 مختلف بلاکس میں لگایا جائے گا۔