باجوڑ میں گولا پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق 2زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں کھیتوں میں پڑا پرانا گولا پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کےمطابق پولیس نے بتایا ہے کہ تحصیل ماموند میں کھیت میں پرانا گولا پڑا تھا، اس دوران چند بچے وہاں پہنچے جو گولے کے ساتھ کھیلنے لگ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے کھیلنے کے دوران گولا پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی نیاز خان کا کہنا تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ سجاد ولد مجید عمر 18، 13 سالہ نوشاد ولد سید رحمٰن، 18 سالہ فواد ولد دلبر اور 15 سالہ جواد ولد یوسف شامل ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
باجوڑ، خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کے دھماکے میں 3 معصوم بچے جاں بحق، متعدد زخمی
BAJAUR:خیبرپختونخوا میں باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کے دھماکے سے 3 معصوم بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں خوارج کے چھوڑے گئے باردوی مواد کو بچوں نے اٹھایا اور اس کے ساتھ کھیلنے لگے اور اسی دوران بارودی مواد پھٹ گیا اور تین بچے موقع پر دم توڑ گئے۔
پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے باجوڑ میں خوارج کے چھوڑے گئے اسلحے سے زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں چند ہفتے پہلے اسی علاقے میں خوارج کی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
مزید برآں، پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوع کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور بتایا گیا کہ یہ سانحہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج کی کارروائیوں نے علاقے میں کس طرح خطرناک بارودی جال بچھا رکھا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ مقامی آبادی کے تعاون سے ماضی کی طرح پاک فوج ان علاقوں کو بارودی مواد سے صاف کرنے کے لیے دوبارہ تیار ہے اور علاقے کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ باجوڑ کو ان خطرات سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔