صدر نے نرسنگ کونسل صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
صدرمملکت نے پاکستان نرسنگ و مڈ وائفری کونسل صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی،کونسل کے صدر اور نائب صدر سمیت عہدیدار فارغ ہو گئے، نرسنگ کونسل صدارتی آرڈیننس نفاذ کے بعد تمام اختیارات وزارت صحت کو تفویض کر دئیے گئے۔
19ممبران پر مشتمل نئی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، پہلے اجلاس میں کمیٹی کونسل کے لیے صدر اور نائب صدر منتخب کرے گی،نرنسگ کونسل کے کسی بھی فیصلہ کو منظور یا مسترد کرنے کی ویٹو پاور سیکرٹری ہیلتھ کو حاصل ہو گی۔
وفاقی سیکرٹری ہیلتھ، وفاقی ڈی جی ہیلتھ اور چاروں صوبوں کے ڈی جی نرسنگ ممبر ہوں گے،ہر صوبے سے پرائیویٹ سیکٹر سے ایک نرس کمیٹی کی ممبر ہو گی،ایک ایل ایچ وی اور ایک مڈ وائف بھی کمیٹی کا حصہ ہو گی،آرمڈ فورسز نرسنگ کی چیف نرسنگ بھی کمیٹی کا حصہ ہوگی۔
وزیر اعظم کی منظوری سے وزارت صحت کی جانب سے بھجوائے گئے ممبران بھی کمیٹی کے ممبرز ہوں گے،تمام ممبران کو تین سال کے لیے تعینات کیا جائے گا،ایک مخیر شخص چارٹرڈ اکائونٹنٹ اور ممبر لیگل کمیٹی کے لئیے اشتہار دیا جائے گا۔
کونسل تین سال کے لیے سیکرٹری کی تعیناتی کرے گی اور سیکرٹری کی تعیناتی مسابقتی عمل کے تحت ہوگی،کونسل کو اختیار دیا گیا ہے ایگزیکٹو کمیٹی بنائے جوروزمرہ امور انجام دے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سکوک ہولڈرز اور ریگولیٹری حکام کی منظوری سے مشروط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاور ہولڈنگ لمیٹڈ نے پاکستان انرجی سکوک-I اور پاکستان انرجی سکوک-II کی کل 400 بلین روپے کی جلد ادائیگی کی منظوری دی ہے۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق اس کی ادائیگی (ریڈیمپشن) سکوک ہولڈرز اور ریگولیٹری حکام کی منظوری سے مشروط ہے۔ ایک ہنگامی اجلاس میں، پی ایچ ایل کے بورڈ نے انتظامیہ کو یہ رقم واپس کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے کا اختیار دیا۔ اس عمل کے تحت کمپنی مارچ 2019 میں جاری کیے گئے پاکستان انرجی سکوک-I کے تحت واجب الادا 200 ارب روپے، اور مئی 2020 میں جاری کیے گئے پاکستان انرجی سکوک-II کے تحت واجب الادا 199.97 ارب روپے ادا کرے گی۔کمپنی نے بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان انرجی سکوک رولز، 2019 کے عین مطابق ہے جس میں 26 جون 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر S.R.O. 1124(I)/2025 کے ذریعے ترمیم کی گئی تھی۔پی ایچ ایل نے بتایا کہ جب مطلوبہ منظوری مل جائے گی، تو سکوک کی ادائیگی کی تاریخ میزان بینک لمیٹڈ کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی کی جائے گی۔ میزان بینک لمیٹڈ دونوں سکوک کے لیے ٹرسٹی اور سرمایہ کاری ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ طے شدہ تاریخ پر، اصل رقم اور اس پر حاصل ہونے والا منافع/کرایہ سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو ادا کر دیا جائے گا۔کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو اپنی فائلنگ میں بتایا کہ قبل از وقت ادائیگی سرٹیفکیٹ ہولڈرز کی مطلوبہ اکثریت سے غیر معمولی قرارداد کے ذریعے منظوری حاصل کرنے اور تمام ضروری ریگولیٹری منظوریوں کو یقینی بنانے سے مشروط ہے۔