اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کریڈٹ کارڈکےذریعےرقم نکلواکربینکوں کوواپس نہ کرنیکاکیس، بینکنگ کورٹ کی 200کےقریب نادہندہ افراد،کمپنیوں کیخلاف ڈگری جاری، عدالتوں نےڈگری جاری کرنےکیساتھ کورٹ آکشنرمقررکردیئے۔

کورٹ آکشنرنےنیلامی کی تاریخ لکھ کردیواروں پراشتہارآویزاں کردیئے، عدالتوں کی کورٹ آکشنروں کونیلامی اکتوبرکےآخرتک مکمل کرنےکی ہدایت، بینکنگ کی7عدالتوں میں مالیاتی اداروں کی جانب سےدعوےدائرکیےگئےتھے۔

موقف اختیار کیا گیا کہ کمپنیوں اورپرائیویٹ افرادنےبینکوں سےقرض لیااورواپس نہ کیا،رقم واپس نہ کرنےسےمالیاتی اداروں کوبھاری نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام خوش آئند اقدام ہے ایک نئے باب کا اضافہ ہے: جاوید اقبال بٹ

مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت)   اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی عدالتوں کے قیام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی خصوصی دلچسپی سے یہ تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، جس سے ایک کروڑ سے زائد تارکینِ وطن پاکستانیوں کے دل جیت لیے گئے ہیں۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم اور انقلابی فیصلہ ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کو انصاف کی فوری اور سستی فراہمی کا ضامن بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے، آن لائن درخواستیں جمع کرانے اور دستاویزات کی وصولی جیسی سہولیات اوورسیز پاکستانیوں کے لیے عدالتی نظام میں ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔ انہوں نے اس اقدام کو حکومت پاکستان کی اوورسیز دوست پالیسی اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی فلاح کے ایجنڈے کا حصہ قرار دیا۔ جاوید اقبال بٹ نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اس فیصلے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اسے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی اور قابلِ تحسین کامیابی تصور کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ججز غیر محفوظ؟ سکیورٹی واپس، ڈی آئی جی کو نوٹس جاری
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سیکیورٹی اچانک واپس،ڈی آئی جی کو شوکاز جاری
  • اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام خوش آئند اقدام ہے ایک نئے باب کا اضافہ ہے: جاوید اقبال بٹ
  •  احسن اقبال کا چینی صوبہ ہونان میں مختلف اداروں ‘کمپنیوں کا دورہ  
  • سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
  • کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر کروڑوں روپے جرمانہ، تفصیلات جاری
  • صیہونی رجیم کے حساس مراکز اور اداروں تک رسائی مقام شکر ہے، ایرانی انٹیلیجنس
  • دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد رقم نکالی گئی .اسٹیٹ بنک
  • بینکنگ کورٹ ملازمین کام ہی نہیں کرتے: چیف جسٹس ہائیکورٹ‘ جوڈیشل الاؤنس کی استدعا مسترد