Jasarat News:
2025-11-11@04:32:35 GMT

سکوک ہولڈرز اور ریگولیٹری حکام کی منظوری سے مشروط

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

سکوک ہولڈرز اور ریگولیٹری حکام کی منظوری سے مشروط

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)پاور ہولڈنگ لمیٹڈ نے پاکستان انرجی سکوک-I اور پاکستان انرجی سکوک-II کی کل 400 بلین روپے کی جلد ادائیگی کی منظوری دی ہے۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق اس کی ادائیگی (ریڈیمپشن) سکوک ہولڈرز اور ریگولیٹری حکام کی منظوری سے مشروط ہے۔ ایک ہنگامی اجلاس میں، پی ایچ ایل کے بورڈ نے انتظامیہ کو یہ رقم واپس کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے کا اختیار دیا۔ اس عمل کے تحت کمپنی مارچ 2019 میں جاری کیے گئے پاکستان انرجی سکوک-I کے تحت واجب الادا 200 ارب روپے، اور مئی 2020 میں جاری کیے گئے پاکستان انرجی سکوک-II کے تحت واجب الادا 199.

97 ارب روپے ادا کرے گی۔کمپنی نے بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان انرجی سکوک رولز، 2019 کے عین مطابق ہے جس میں 26 جون 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر S.R.O. 1124(I)/2025 کے ذریعے ترمیم کی گئی تھی۔پی ایچ ایل نے بتایا کہ جب مطلوبہ منظوری مل جائے گی، تو سکوک کی ادائیگی کی تاریخ میزان بینک لمیٹڈ کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی کی جائے گی۔ میزان بینک لمیٹڈ دونوں سکوک کے لیے ٹرسٹی اور سرمایہ کاری ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ طے شدہ تاریخ پر، اصل رقم اور اس پر حاصل ہونے والا منافع/کرایہ سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو ادا کر دیا جائے گا۔کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو اپنی فائلنگ میں بتایا کہ قبل از وقت ادائیگی سرٹیفکیٹ ہولڈرز کی مطلوبہ اکثریت سے غیر معمولی قرارداد کے ذریعے منظوری حاصل کرنے اور تمام ضروری ریگولیٹری منظوریوں کو یقینی بنانے سے مشروط ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان انرجی سکوک

پڑھیں:

ڈیجیٹل پاکستان کی رفتار تیز! وزیراعظم نے واضح ڈیڈ لائنز دے دیں

ڈیجیٹل پاکستان کی رفتار تیز! وزیراعظم نے واضح ڈیڈ لائنز دے دیں

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کے لیے تمام اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔کیش لیس معیشت کے جاری اقدامات پر جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، شیزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو وزیراعظم کے کیش لیس معیشت کے ویژن کے تحت حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی اور گیس کے بلز کی ادائیگی کے لیے راست QR کوڈز کے ذریعے نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس سے اربوں روپے کے بلز اب ڈیجیٹل طور پر ادا کیے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے قیام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ یہ والٹس رواں ماہ کے اختتام تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے اور مستحقین کو آئندہ قسط انہی کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سرکاری سروسز کے حصول کے لیے قائم موبائل ایپلی کیشن کو راست کے نظام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے جب کہ ادائیگیاں بھی اسی پلیٹ فارم کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔ نئے کاروبار کے لائسنس کے اجرا کو ڈیجیٹل ادائیگیوں سے مشروط کیا گیا ہے اور شہر بھر میں موجود تمام دکانوں پر راست QR کوڈز کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملک میں ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کے لیے لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ان اقدامات کی بدولت ملک کی 68 فیصد آبادی کی مالی شمولیت (فنانشل انکلوژن) ممکن ہو چکی ہے، جبکہ آئندہ برس اس شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ مالی شمولیت کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے جاری اقدامات ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی جانب گامزن ہے اور پاکستان کو بھی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کے لیے اقدامات کو ترجیح دی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے اجلاس میں جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیش لیس معیشت کے وضح کردہ اہداف کو معینہ مدت کے اندر حاصل کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے وزارت خزانہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں لائق تحسین قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل پاکستان کی رفتار تیز! وزیراعظم نے واضح ڈیڈ لائنز دے دیں
  • حیدرآباد: محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دھرنا دیے بیٹھے ہیں
  • محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کا 28ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج
  •  پاک افغان کشیدگی: ترک اعلیٰ حکام آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے‘ اردوان
  • منگھوپیر: بچوں کوبچاتے ہوئے باپ نہر میں ڈوب کرجاں بحق
  • ’ نیوکلیئر توازن عالمی سلامتی کا ایک اہم جزو ‘، روس نے اپنے ایٹمی تجربات کو امریکی اقدام سے مشروط کر دیا
  • عوام پر بھاری بوجھ، بغیر منظوری 40 لاکھ مہنگے میٹرز کی تنصیب پر نیپرا برہم
  • اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان
  • کالعدم ٹی ایل پی کے 2رہنما پیپلز پارٹی میں شامل
  • فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام، ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے