حیدر آباد میں پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
سندھ کے ضلع حیدر آباد سے پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق ہوگئی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے، رواں سال کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے، والدین سے اپیل ہے ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
آئندہ ملک گیر انسداد پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم
احمد منصور: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے بیڑے میں جدید اور معیاری ٹرکوں اور ریفرز کی شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس توسیع کے تحت NLC کے بیڑے میں 500 نئے ٹرک شامل کیے جا رہے ہیں.
حکام کے مطابق نئے ٹرک بہترین فیول ایفی شنسی، زیادہ لوڈنگ گنجائش اور لمبے فاصلے کی ترسیل کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو انہیں بین الاقوامی تجارت کے لیے نہایت موزوں بناتے ہیں۔ یہ قدم حکومتِ پاکستان کے وژن کے مطابق اٹھایا گیا ہے، جس میں وسطی ایشیا، خاص طور پر ازبکستان اور قازقستان کو پاکستانی برآمدات 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف شامل ہے۔
فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی
NLC کے مطابق گزشتہ 3برسوں کے دوران ادارے نے وسطی ایشیا، چین اور دیگر ممالک تک 2,500 کامیاب تجارتی آپریشنز مکمل کیے ہیں، جن کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدات کو نئی بین الاقوامی منڈیوں تک مؤثر رسائی ملی ہے۔
اس وقت NLC کا ریفرز بیڑا زرعی اجناس، غذائی اشیاء اور سی فوڈ کو وسطی ایشیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اب بیڑے میں توسیع کے بعد یہ خدمات مزید وسعت اختیار کریں گی۔