پاکستان میں پولیو کے اور کیس کی تصدیق، رواں سال کیسز کی تعداد 27 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
پاکستان میں پولیو کے اور کیس کی تصدیق، رواں سال کیسز کی تعداد 27 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے سندھ کے ضلع حیدرآباد سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کردی، رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی۔این ای او سی کے مطابق سال 2025 کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے۔این ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، آئندہ ملک گیر پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچا کی ویکسین پلائیں گے۔این ای او سی کے مطابق پولیو مہم کی کامیابی کے لیے والدین، کمیونٹی، اساتذہ، علما کرام اور میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔
واضح رہے کہ ڈان اخبار میں 22 ستمبر 2025 کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔آئی ایم بی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 37 سال کی محنت اور 22 ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود دنیا اس مقام پر آ گئی ہے جہاں پرانے طریقے زیادہ مفید ثابت نہیں ہورہے۔رپورٹ کے مطابق پولیو کے خاتمے کے یہ مشکل مراحل پرانے طریقوں سے عبور نہیں کیے جا سکتے، اس کے لیے نئی حکمتِ عملی اور ملکوں کی صاف اور مضبوط ذمہ داری ضروری ہے تاکہ کامیابی حاصل ہو۔آئی ایم بی کے چیئرمین سر لیام ڈونلڈسن نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس آدانوم گھیبرییسس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ دی گلاس مانٹین کے عنوان سے یہ رپورٹ ایک اہم موڑ پر پیش کی گئی ہے۔
لیام ڈونلڈسن نے لکھا کہ مسلسل وائرل منتقلی، غیر معمولی جغرافیائی سیاسی خلفشار اور شدید مالی پابندیوں کا امتزاج ایسی صورت حال پیدا کر چکا ہے جو پروگرام کی بقا اور کامیابی کو بنیادی طور پر چیلنج کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2023 میں ابتدائی پرامیدی کے بعد وبا کی دوبارہ شدت کی سخت حقیقت سامنے آئی ہے، کیونکہ وائرس کے تاریخی ذخائر، جس میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں دوبارہ متاثر ہوئے ہیں۔عالمی ڈونر اداروں کی طرف سے کام کرنے والے آئی ایم بی نے کہا کہ کامیابی کے لیے صرف نئی سوچ، اداروں کا حوصلہ، حقیقت پسندانہ حکمتِ عملی اور ملکوں کی صاف اور واضح ذمہ داری ہی راستہ ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب افغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب دمشق میں نئی تاریخ رقم: خانہ جنگی کے بعد شام کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دی جائے: چین کی عالمی برادری سے اپیل ایس ای سی پی کیخلاف کیس؛ وکیل کے التوا ء مانگنے پر جسٹس محسن برہم شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادگی لیبر افسر تعیناتی کیس: چیئرمین سی ڈی اے کے پاس 2 عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان میں پولیو کے کی تصدیق کیسز کی
پڑھیں:
برطانیہ‘ غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: برطانیہ میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس میں گرفتاریوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد متجاوز ہوگئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں غیر قانونی مقیم شہریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ تاحال جاری رہنے کے باعث گرفتاریوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد بڑھ کر9 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 1500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد ایسے بھی ہیں جن کو ملک بدر بھی کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ میں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے300 سے زائد افراد کو تاحال گرفتار کیا جا چکا ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کا مذکورہ حوالے سے کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں افغان تارک وطن نے چاقو سے حملہ کر کے 1 شخص کو ہلاک اور 2 کو بری طرح زخمی بھی کردیا تھا۔