لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا۔ ہماری فوج سعودی عرب کے ساتھ مل کر حرمین شریفین کا دفاع کریگی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز اللہ نے صرف پاکستان کو دیا ہے، یہ معاہدہ بہت واضح ہے اگر پاکستان پر حملہ ہوگا تو سمجھا جائے گا کہ حملہ سعودی عرب پر ہوا ہے۔ جن لوگوں کو اس معاہدے سے تکلیف ہورہی ہے ان کو کیا مسئلہ ہے، وہ اس قوم کو ایک ہوتا ہوئے دیکھ نہیں سکتے۔ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ قطر پر بھی بمباری ہو جائے گی، جب بھارت نے ہم پر حملہ کیا تو دنیا خاموش تھی، پاکستان پر بھارت اور اسرائیل نے مل کر حملہ کیا تھا۔ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم فلسطین کانفرنس میں امت کا موقف پیش کریں گے، فلسطین کا وفد امریکا نہیں جا سکتا تو شہباز شریف فلسطین کا وفد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان ہمارا بھائی ہے لیکن اس سے شکوہ تو کرنا بنتا ہے، افغانستان کی سرزمین سے آکر کوئی خون بہائے تو گلہ تو بنتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار