پاک سعودی عرب معاہدے سے معاشی استحاکم پیدا ہوگا،ہاشم خان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر ہاشم خان نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی معاہدہ سے ملک میں معاشی استحکام پیدا ہوگا اور دونوں اسلامی برادر ممالک کے عوام میں محبت مذید پروان چڑھے گی ہاشم خان نے کہاکہ بھارت کے خلاف معرکہ حق کی شاندار کامیابی کے بعد دنیا بھر میں طاقت کا توازن تبدیل ہوا ہے اور اب دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ہاشم خان نے کہاکہ اسلام اور مسلمانوں کے بد خواہ اس تاریخی معاہدہ سے ناخوش ہیں البتہ پوری قوم معاہدہ پر خوش اور حجاج مقدسہ کی حفاظت کی ذمہ داری افواج پاکستان کو ملنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ہاشم خان نے کہاکہ امت مسلمہ کے دل مکہ اور مدینہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں ان مقدس مقامات کی حفاظت کرنا ہر مسلمان اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے کسی کو میلی انکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی حفاظت کے لئیے مسلمان جان کی بازی لگا دیں گے ہاشم خان نے کہاکہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کی نظریں پاکستان کی طرف ہیں ہمارے حکمرانوں کو اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہو? ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئیے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیے تاکہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاسکے ہاشم خان نے کہاکہ ماضی میں حکمران طبقہ کی مبینہ طور پر اختیار کی جانے والی غلط پالیسیوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اب اس نقصان کے ازالہ کرنے کا وقت اگیا ہے ہاشم خان نے کہاکہ حکومت عوام کو پانی بجلی صحت تعلیم روزگار کی فراہمی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے تاکہ عوام بالخصوص نوجوان نسل میں پاء جانے والی بے یقینی کی فضاء کو ختم کیا جاسکے ہاشم خان نے کہاکہ ہمیں أپس کے اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کی تعمیر و ترقی میں مل جل کر کام کرنا چائیے تاکہ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرایا جاسکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہاشم خان نے کہاکہ پاکستان کو
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز