معاشی ترقی کے لیے نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنا ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت میں استحکام کے لیے نجی شعبے کا کردار اور پیداوار میں اضافہ اہم ہے۔ معاشی ترقی کے لیے نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنا ہوگا۔
دی فیوچر سمٹ کے نویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جیو پولیٹیکل تبدیلیاں موجودہ عالمی غیر یقینی صورت حال میں بڑا کردار ادا کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت بلیو اکانومی کے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر خزانہ
محمد اورنگزیب نے کہاکہ میكرو اکنامک استحکام کوئی حتمی منزل نہیں بلکہ معیشت میں پراعتماد سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے، کارپوریٹ منافع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان اب بین الاقوامی کارپوریٹ سرمایہ کاروں کے لیے ایک قابل عمل معیشت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اے آئی پر مبنی ترقی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں، گوگل پاکستان کو ایک ٹیکنیکل اور آئی ٹی مرکز بنانے کے لیے تعاون کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک نجی سرمایہ کار کی جانب سے ایل یو ایم ایس میں بلاک چین سینٹر کے قیام کے لیے 13 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو تمام سرکاری شعبوں میں مربوط انداز میں عملی شکل دی جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ ٹیکسیشن نظام میں اے آئی پر مبنی اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں، جبکہ ایف بی آر میں افراد، طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں اصلاحات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت میں رائٹ سائزنگ کا عمل جاری ہے، وزارتوں کے انضمام اور غیر ضروری محکموں کی بندش پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ مستحکم معاشی ترقی کے لیے آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کے لیے فنڈز دستیاب ہیں، ہمیں ان کا دانشمندانہ استعمال کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: سیلاب کے باعث جی ڈی پی گروتھ کی متوقع شرح میں کمی ہوسکتی ہے، وزیر خزانہ
ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی کمپنیوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کو کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے اچھی جگہ قرار دیا ہے، ہمیں روایتی شعبوں کے بجائے نئے شعبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، معاشی ترقی کے لیے نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سرمایہ کاری معاشی ترقی ملکی معیشت نجی شعبہ نوجوان ٹیلنٹ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ملکی معیشت نوجوان ٹیلنٹ وی نیوز معاشی ترقی کے لیے محمد اورنگزیب نوجوان ٹیلنٹ سرمایہ کاری کرنا ہوگا نے کہاکہ انہوں نے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔